Home پاکستان ملک بھر میں کتنے کاغذات منظوراور مسترد ہوئے؟ تفصیلات جار ی
پاکستان - جنوری 1, 2024

ملک بھر میں کتنے کاغذات منظوراور مسترد ہوئے؟ تفصیلات جار ی

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے سلسلے میں کاغذات منظور اور مسترد کیے جانے کی تفصیلات جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے 7 ہزار 473 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں سے ایک ہزار 24 امیدواروں کےکاغذات مسترد کیے گئےجب کہ  6 ہزار 449 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار  دیے گئے جن میں ہزار 94 مرد اور 355 خواتین کے کاغذات درست قرار دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے 7 ہزار 20 مرد اور 445 خواتین نے کاغذات جمع کرائے جن میں سے 934 مرد اور 90 خواتین کےکاغذات مسترد کیے گئے۔

الیکشن کمیشن کا بتانا ہےکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 18 ہزار 478 امیدواروں نےکاغذات جمع کرائے جن میں 17 ہزار 670 مرد اور 808 خواتین شامل ہیں، آر اوز نے چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 2 ہزار 216 کاغذات مسترد کیے جن میں سے 2 ہزار 81 مرد اور 135 خواتین کے کاغذات مسترد ہوئے جب کہ  چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 16 ہزار 262 کاغذات منظور  ہوئے جن میں 15 ہزار 590 مرد اور 671 خواتین کے کاغذات منظور کیے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 25 ہزار 951 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے مجموعی طور پر 22 ہزار 711 کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے جن میں 21 ہزار 684 مرد اور ایک ہزار 27 خواتین امیدوار شامل ہیں۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…