Home پاکستان ایک پلے بوائے کو صادق و امین کہا گیاکیا اسے کہتے ہیں انصاف؟جاوید لطیف
پاکستان - جنوری 2, 2024

ایک پلے بوائے کو صادق و امین کہا گیاکیا اسے کہتے ہیں انصاف؟جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پلے بوائے کے پاس صادق و امین کا سرٹیفکیٹ موجود ہے کیا اسے انصاف کہتے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ 2011 میں جو مجسمہ تیار کیا، اس کی آج بھی حفاظت و سرپرستی ہو رہی ہے، کہاگیا کہ مجسمہ مہنگائی و بے روزگاری دور کرے گا اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرے گا۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ مجسمہ بنانے والوں نے اسے ٹوٹنے نہ دیا اس کی حفاظت اس لیے کر رہے ہیں تاکہ ناکامی ان کے ذمے نہ آئے، ملک میں مہنگائی خارجہ پالیسی اور الیکشن کی بے یقینی اس لیے پیدا کی کہ مجسمہ بنانے والے اعتراف جرم نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہزاروں لوگ خیبرپختونخوا میں سوشل میڈیا پر بھرتی ہوئے تو جواب یہ ہے کہ تنخواہ کہاں سے مل رہی تو فارنُ فنڈنگ سے تنخواہ مل رہی ہے۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے تانے بانے کن ممالک سے ملتے ہیں لیکن کسی نے آج کٹہرے میں کھڑا کرنے کی ہمت نہیں کی،

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کی ہیڈ لائنز بن رہی ہیں، نوازشریف کے کاغذات چیلنج کر دئیے گئے ہماری تو فیلڈ مکمل نہیں ہے، جواز بناکر چیلنج کیا جا رہا ہے، سسلین مافیا ڈان مافیا کے الفاظ واپس نہیں لیےم لیکن معصوم کے الفاظ دے دئیے گئے۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…