Home پاکستان نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، خیریت در یافت کی
پاکستان - جنوری 2, 2024

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، خیریت در یافت کی

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے رہنما مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی، دونوں شخصیات نے ملاقات کے دوران سیاسی صورت حال اور عام انتخابات پر گفتگو کی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پہنچے، ملاقات میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

نگران وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورت حال اور عام انتخابات پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر انوار الحق کاکڑنے کہا آپ پاکستان کے معتبر سیاستدان ہیں چوہدری صاحب، آپ کی خیریت دریافت کرنے آیا ہوں، چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ رواداری اور مفاہمت کی سیاست کی۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…