Home Uncategorized پشاور ہائیکورٹ کے آرڈر پر افسوس، آئینی بالادستی کو دھچکا لگا، شیر افضل مروت
Uncategorized - جنوری 4, 2024

پشاور ہائیکورٹ کے آرڈر پر افسوس، آئینی بالادستی کو دھچکا لگا، شیر افضل مروت

سینیئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس میں کل جو آرڈر ہوا ہے اس پر افسوس ہے، اس حکم سے آئین کی بالادستی کو بھی دھچکا لگا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونا مضحکہ خیز ہے، سپریم کورٹ کا آرڈر ہے کسی ایف آئی آر کی بنیاد پر کاغذات مسترد نہیں کئے جا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ میرے کاغذاتِ نامزدگی بھی مسترد کردیے گئے، واٹر سپلائی اسکیم میں جتنے بھی میرے ہم نام ہیں اُن کے کھاتے میرے اوپر ڈالے گئے ہیں، میں نے کبھی واٹر سپلائی اسکیم کے لیے اپلائی ہی نہیں کیا۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ واٹر سپلائی اسکیم کے خلاف فوجداری کاروائی کا ارادہ رکھتا ہوں، کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرکے فراڈ کا ارتکاب کیا گیا ہے۔

Check Also

املیے دنیا کے یونگسٹ اناٹومسٹ سے | 4 سال کی عمر میں 30 گولڈ میڈلز