Home پاکستان ذوالقفار مرزا اور فہمیدہ مرزا الیکشن کی دوڑ سے باہر،کاغذات نامزدگی مسترد
پاکستان - جنوری 8, 2024

ذوالقفار مرزا اور فہمیدہ مرزا الیکشن کی دوڑ سے باہر،کاغذات نامزدگی مسترد

کراچی : الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کی اپیلیں مسترد کردیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں این اے 223 سے ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

الیکشن ٹریبونل نے پی ایس 71 ،70 اور 72 سے ذوالفقار مرزا کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں پر بھی سماعت کی۔

وکیل فہمیدہ مرزا نے کہا کہ فیصلے کے خلاف اپیل فائل کردی ہے ، بینک سے لون کمپنی کے نام پر لیا تھا اپنے نام پر نہیں۔

جس پر وکیل اعتراض کنندہ کا کہنا تھا کہ امیدوار کو اثاثے ،واجبات کی تفصیلات فراہم کرنا لازمی ہے تو ،وکیل فہمیدہ مرزا نے کہا کہ اعتراض کنندہ کو اعتراضات دائر کا حق حاصل نہیں ہے ، اعتراض کنندہ کا تعلق متعلقہ حلقے سے نہیں ہے۔

الیکشن ٹریبونل نے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کی اپیلیں مسترد کردی اور ریٹرننگ افسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…