Home پاکستان الیکشن ٹربیونل: این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کی اپیل مسترد
پاکستان - جنوری 10, 2024

الیکشن ٹربیونل: این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کی اپیل مسترد

الیکشن ٹربیونل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل کو مسترد کردیا

لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے آراو کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی جس دوران این اے 122سے عمران خان کے کاغذات مسترد کیے جانے کے آر او کے فیصلے کے خلاف بھی اپیل پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان نااہل ہوچکے ہیں  اور ان کے تجویزہ کنندہ کا تعلق بھی این اے 122 سے نہیں جب کہ (ن) لیگ کے وکیل نے بھی عمران خان کی اپیل کی مخالفت کی۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…