Home پاکستان مسلم لیگ ن نے 15 جنوری سے انتخابی جلسوں کا اعلان کر دیا
پاکستان - جنوری 10, 2024

مسلم لیگ ن نے 15 جنوری سے انتخابی جلسوں کا اعلان کر دیا

مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں انتخابی جلسوں کا اعلان کر دیا۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انتخابی ٹکٹوں کے حوالے سے کام مکمل ہو چکا ہے، آج شام یا کل تک امیدواروں کی فہرست جاری کردیں گے، مسلم لیگ ن 15 جنوری سے ملک بھر میں انتخابی جلسے شروع کرے گی۔

رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ انتخابی مہم کی قیادت نواز شریف کریں گے اور ملک بھر میں 60 جلسے کیے جائیں گے، مریم نواز اور شہباز شریف 15 جنوری سے انتخابی جلسوں کا آغاز کریں گے جبکہ نواز شریف 17 جنوری سے اپنے جلسوں کا آغاز کریں گے۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…