Home پاکستان پنجاب حکومت کا طلبہ کو بلاسود اور آسان شرائط پر الیکٹرک بائکس دینے کا اعلان
پاکستان - جنوری 10, 2024

پنجاب حکومت کا طلبہ کو بلاسود اور آسان شرائط پر الیکٹرک بائکس دینے کا اعلان

حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے 10ہزار طلبہ کو بلاسود، آسان شرائط پر الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اسموگ میں کمی کے لیے ماحول دوست اقدام کرتے ہوئے طلبہ کو الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان کیا۔

اقدام کے تحت پنجاب بھرمیں طلبہ و طالبات کو بلاسود آسان شرائط پر الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی، پہلے مرحلے میں بینک آف پنجاب کے تعاون سے 10ہزار طلبہ و طالبات کو الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی آج مقامی ہوٹل میں طلبہ و طالبات کو الیکٹر ک بائیکس دینے کے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…