Home پاکستان پی ٹی آئی کو انتخابی نشان کی الاٹمنٹ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب
پاکستان - جنوری 10, 2024

پی ٹی آئی کو انتخابی نشان کی الاٹمنٹ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا

اجلاس کل صبح الیکشن کمیشن کے سیکریٹرٹ میں ہوگا۔

ذرائع نے کہا کہ اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں ہوگا۔

اجلاس میں کمیشن کے چاروں اراکین اور اسپیشل سیکریٹریز شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی جائے گی اور الیکشن کمیشن کا لا ونگ کمیشن کو پشاور ہائی کورٹ فیصلے سے متعلق قانونی نکات پر بریفنگ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ تاحال الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ موصول نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل پشاور ہائی کورٹ نے انتخابی نشان کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو ’بلے‘ کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دی تھی۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس کی سماعت کی تھی۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…