Home پاکستان سیٹ جیت کر میاں نوازشریف کو تحفے میں دوں گا،عون چوہدری
پاکستان - جنوری 15, 2024

سیٹ جیت کر میاں نوازشریف کو تحفے میں دوں گا،عون چوہدری

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 لاہور سے استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار عون چودھری نے کہا ہے کہ اس حلقہ سے سیٹ جیت کر میاں نوازشریف کو تحفے میں دوں گا۔

حلقہ این اے 128 لاہور سے استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار عون چودھری کا کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میاں نواز شریف كے اعتماد كا شكر گزار ہوں، ن لیگ پچھلے 10 سال سے این اے 128 كی سیٹ ہار رہی ہے۔

عون چودھری نے کہا کہ 2018ء سے 2022ء تك پاكستان كے ساتھ جو ہوا وہ بڑا شرمناك تھا، میں نے سابق جماعت كے ساتھ 10 سے 12 سال دن رات محنت سے كام كیا، اس مقصد كے لئے كام كیا كہ شاید یہ پاكستان كی ترقی كیلئے جدوجہد ہو رہی ہے، لیكن تكلیف اس وقت ہوئی كہ جب پتہ چلا یہ تو اپنی ذات كیلئے جدوجہد ہو رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں جب لاہور آتا تھا تو بڑا خوش ہوتا تھا میرا شہر كتنی ترقی كر گیا ہے، لاہور شہر كی ترقی كی وجہ صرف ایك یہی تھی كہ یہاں کی لیڈر شپ میاں نوازشریف اور شہبازشریف كے پاس تھی، میاں شہبازشریف كے ویژن كی وجہ سے لاہور شہر نے ترقی كی، ہمیں فخر ہے ہم لاہور كے رہائشی ہیں۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…