Home پاکستان پسنی: پہاڑوں میں چھپائی گئی 8 ارب روپے سے زائد مالیت کی چرس برآمد
پاکستان - جنوری 17, 2024

پسنی: پہاڑوں میں چھپائی گئی 8 ارب روپے سے زائد مالیت کی چرس برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے ضلع پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ارب روپے سے زائد مالیت کی چرس برآمد کر لی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پسنی سے ساڑھے 1700 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔

کوسٹ گارڈز کے ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ منشیات پسنی کے علاقے کولانچ کے پہاڑوں میں چھپائی گئی تھی، پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 29.28 ملین ڈالرہے جو پاکستانی کرنسی میں 8 ارب 21 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…