Home پاکستان بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فرد جرم کی کاروائی ایک بار پھر موخر
پاکستان - فروری 20, 2024

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فرد جرم کی کاروائی ایک بار پھر موخر

راولپنڈی:190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی پر فردجرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر ہوگئی ہے۔

جج احتساب عدالت نےآج اڈیالہ جیل میں سماعت کرناتھی۔ نئے تعینات جج ناصرجاوید رانا نےتاحال چارج نہیں لیا جس کی وجہ سے   سماعت بغیر کسی کارروائی کے23 فروری تک ملتوی کردی گئی ۔

گذشتہ سماعتوں پر جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت غیر کارروائی ملتوی ہوگئی تھی۔ جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کے باعث گذشتہ روز نئے جج کی تعیناتی کی گئی تھی۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…