Home پاکستان بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے پر سوالات اٹھا دیئے
پاکستان - فروری 27, 2024

بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے پر سوالات اٹھا دیئے

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے پہلے قومی اسمبلی کا اجلاس غیرقانونی ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ سازشی طریقے اختیار کر کے پی ٹی آئی سے انتخابی نشان بلا لیا گیا جس کے بعد پی ٹی آئی امیدواروں نے آزاد نشانات پرالیکشن لڑا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے 86 ایم این ایز نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی ، سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے 4 درخواستیں الیکشن کمیشن کو بھیجیں، قومی اسمبلی میں 60 خواتین کی اور 10 اقلیتی نشستیں مخصوص ہیں، امید ہے کل الیکشن کمیشن میں فیصلہ ہو جائے گا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوسکتا اور اگر اجلاس بلایا گیا تو وہ غیر قانونی ہوگا، سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر کسی اور کا حق نہیں، الیکشن کمیشن کے ہر فیصلے نے ہمارے آئینی حق کا تحفظ نہیں کیا۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…