Home پاکستان پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان
پاکستان - فروری 28, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان

100 انڈیکس 525 پوائنٹس بڑھ کر 63744 پوائنٹس پر پہنچ گیا

کرنسی ڈیلرز کےمطابق کاروباری ہفتے تیسرے روز ‏100 انڈیکس 525 پوائنٹس بڑھ کر 63744 پوائنٹس پر پہنچ گیا،اسٹاک بروکرز کا کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس اور فرٹیلائزر سیکٹرز کے منافع میں اضافے کا مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا ہے۔

بروکرز کےمطابق ڈالر کی قدر نیچے آنے کا بھی مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پہ اسٹاک مارکیٹ 63ن ہزار 219 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے،انٹربینک میں ڈالر 279 روپے کی سطح پر آگیا۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…