Home پاکستان امیر بالاج ٹیپو کا قتل ،انتہائی قریبی دوست کے ملوث ہونے کا انکشاف
پاکستان - فروری 28, 2024

امیر بالاج ٹیپو کا قتل ،انتہائی قریبی دوست کے ملوث ہونے کا انکشاف

احسن شاہ نے امیربالاج کی ریکی کرنے کےعوض 50 لاکھ روپے لیے، پولیس ذرائع کا دعویٰ

سی آئی اے لاہور نے امیر بالاج ٹیپو کے دیرینہ دوست احسن شاہ کو مقتول کی ریکی کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ۔

امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، سی آئی اے نے امیر بالاج کے دیرینہ دوست احسن شاہ کو مقتول کی ریکی دینے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق احسن شاہ قتل کے وقت پاکستان میں موجود نہیں تھا لیکن اس نے سعودی عرب سے ملزمان کو ریکی دی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ احسن شاہ نے یہ بتایا تھا کہ امیر بلاج نے اس شادی پر جانا ہے۔

پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ احسن شاہ نے امیربالاج کی ریکی کرنے کےعوض 50 لاکھ روپے لیے ہیں۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…