Home پاکستان خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب اراکین آج حلف اٹھائیں گے
پاکستان - فروری 28, 2024

خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب اراکین آج حلف اٹھائیں گے

خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے، دونوں صوبائی اسمبلیوں میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی اور بلوچستان میں اسپیکر جان محمد جمالی کے بجائے نومنتخب رکن زمرک خان اچکزئی بطور پریزائیڈنگ افسر ارکان اسمبلی سے حلف لیں گے۔

دونوں اسمبلیوں کیلئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا ہے۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…