Home پاکستان بائیکاٹ نہیں کریں گے،شیرافضل مروت کا بڑا اعلان
پاکستان - فروری 28, 2024

بائیکاٹ نہیں کریں گے،شیرافضل مروت کا بڑا اعلان

بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں ہوا، ہمارے ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس میں حلف لیں گے: شیر افضل

پاکستان تحریک (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان 29 فروری کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں حلف لینے کیلئے شرکت کریں گے

انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے بائیکاٹ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا ہے، شاید ہم اسمبلی کے اندر رہتے ہوئے احتجاج کریں گے۔

شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رتی بھر توقع نہیں ہے۔

انہون نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے اقتدار میں شامل ہونے کی پیشکش کو بانی پی ٹی آئی نے ہی مسترد کیا تھا۔

شیرافضل کا کہنا تھا انٹرا پارٹی انتخابات میں پی ٹی آئی چیئرمین کیلئے بیرسٹر گوہر اُمیدوار ہوں گے ان کے اور بیرسٹر گوہر کے درمیان کوئی ناراضی نہیں تھی۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…