Home پاکستان یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
پاکستان - فروری 29, 2024

یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم مارچ سے اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

حکام کے مطابق  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 فیصد  اضافے کے تحت پیٹرول کی قیمت  5 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے اضافہ متوقع ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 80 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 70 پیسے کا معمولی اضافہ کیا جاسکتا ہے تاہم قیمتوں کا حتمی اعلان وزارت خزانہ کرے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے  پیش نظر 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے سے زائد اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے سے زائد اضافہ کیا تھا۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…