Home پاکستان محمود خان اچکزئی صدارتی امیدوار کیلئے نامزد
پاکستان - مارچ 2, 2024

محمود خان اچکزئی صدارتی امیدوار کیلئے نامزد

سنی اتحاد کونسل نے محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا چند روز قبل پی ٹی آئی کے وفد نے محمود خان سے ملاقات بھی کی تھی۔ فوٹو فائل چند روز قبل پی ٹی آئی کے وفد نے محمود خان سے ملاقات بھی کی تھی۔ فوٹو فائل سنی اتحاد کونسل نے صدارتی نامزد امیدوار کا اعلان کر دیا۔

سنی اتحاد کونسل نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل سے سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کے لیے پیغام جاری کیا ہے کہ وہ محمود خان اچکزئی کی حمایت کریں۔

الیکشن کمیشن نے 9 مارچ کو صدارتی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے کاغذات نامزدگی 2 مارچ کو دوپہر 12 بجے سے پہلے جمع کرائے جا سکیں گے۔

الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو ریٹرننگ آفیسر صبح 10 بجے کریں گے، کاغذات نامزدگی 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جا سکیں گے۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کا اشارہ بھی دیا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف علی زرداری صدارتی امیدوار ہوں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کے تائید کنندہ ہوں گے جبکہ فاروق ایچ نائیک ان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔

یاد رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں محمود خان اچکزئی این اے 266 قلعہ عبد اللہ کم چمن سے 67 ہزار 28 ووٹ لیکر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…