Home پاکستان پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے کاغذات نامزدگی منظور
پاکستان - جنوری 8, 2024

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے کاغذات نامزدگی منظور

سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل منظور کرلی گئی۔

کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ آج بھی جاری ہے جس کے دوران الیکشن ٹریبونل خیبر پختونخوا نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل منظور کرلی۔

فیصلے کے بعد علی امین خان گنڈاپور حلقہ این اے 44 اور پی کے 133 سےالیکشن لڑسکتے ہیں، پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ بینچ میں علی امین گنڈاپور کی اپیلیں منظور ہوئیں۔

علی امین گنڈہ پور نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیلیں دائرکی تھی۔

 

ان کے وکیل ایڈوکیٹ غلام محمد نے بتایا کہ علی امین کو قومی و صوبائی حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مختصر فیصلہ سنا دیا گیا، آرڈر کی کاپی کچھ دیر میں مل جائے گی۔

کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ 10 جنوری تک جاری رہے گا۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…