Home پاکستان لوگ احتجاج کرتے رہیں، ہم حلف اٹھائیں گے : مراد علی شاہ
پاکستان - فروری 24, 2024

لوگ احتجاج کرتے رہیں، ہم حلف اٹھائیں گے : مراد علی شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے نامزد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم حلف اٹھائیں گے، لوگ احتجاج کرتے رہیں۔

نومنتخب اراکین کی حلف برداری کے لئے سندھ اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا جبکہ نامزد وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اسمبلی پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے اراکین سے ان کی نشستوں پر جا کر ملاقات بھی کی ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کو کافی مشکلات کا سامنا ہے، سب کو ساتھ مل کر مشکلات حل کرنا ہونگی، اللہ کی رضا سے خیریت سے یہ مراحل گزر جائیں گے، وفاق اور صوبائی حکومتوں کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم حلف اٹھائیں گے لوگ احتجاج کرتے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ کے کتنی سیٹیں ملیں گی، میری سوچ سے بڑھ کر ہم نے نشستیں حاصل کیں۔

 

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…