Home پاکستان وہ شخص کامیاب نہیں ہوتا جس پر نا کامی کا خوف کامیابی سے زیادہ ہو، آپ نے گھبرانا نہیں ہے : نوازشریف
پاکستان - فروری 24, 2024

وہ شخص کامیاب نہیں ہوتا جس پر نا کامی کا خوف کامیابی سے زیادہ ہو، آپ نے گھبرانا نہیں ہے : نوازشریف

نوجوان خود کو انتشار اور بدتہذیبی سے دور رکھیں، نواز شریف

مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان خود کو انتشار اور بدتہذیبی سے دور رکھیں۔

شریف میڈیکل ٹرسٹ کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کامیاب ہونے والے طلبا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ کی محنت نے آپ کو اس مقام پر پہنچایا ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ کامیاب طلبا عملی زندگی میں پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں، طلبا پاکستان کا مستقبل اور قومی سرمایہ ہیں۔

قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ شریف میڈیکل ٹرسٹ میں میرٹ کی بنیاد پر تعلیم دی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناکامی کے خوف والے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے، نوجوان خود کو انتشار اور بدتہذیبی سے دور رکھیں۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…